لاہور ہائیکورٹ : عمران خان نے پنجاب میں تمام مقدمات کی کارروائی روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں تمام مقدمات میں کارروائی روکنے کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست جمع کرائی ہے جس میں پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف ایک ہی الزام میں درجنوں ایف آئی آرز درج کر رکھی ہیں۔ پولیس کی جانب سے انہیں جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پنجاب میں درج مقدمات میں کارروائی روکی جائے،ایک مقدمہ میں کارروائی کی جائے اور ایک کورٹ مختص کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp