پاکستان میں ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے بلکہ پاکستان میں ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے آج عدالت کو اپنے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی بابت آگاہ کردیا ہے۔ عدالت نے 18 جولائی کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کو تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل دارالحکومت کے تھانہ کھنہ اور تھانہ ترنول میں درج 9 مئی کو توڑ پھوڑ واقعات سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمات کے ضمن میں تفتیش مکمل نہ ہونے پر سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا  کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیتے ہیں جس پر شاہ محمود قریشی  نے  استدعا کی کہ اسی دن ملتان میں ان کیخلاف 5 مقدمات کی سماعت کی تاریخ مقرر ہے۔

جس پر فاضل جج نے پہلے شاہ محمود قریشی کو ملتان کی عدالت سے اپنی حاضری کا استثنا لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کارروائی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ تاہم بعد میں شاہ محمود کی استدعا منظور  کرتے  ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں