پیدل چلنا انسانی صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تندرستی ہزار نعمت ہے، تندرست رہنے کے لیے انسان طرح طرح کے حربے آزماتا ہے لیکن ایک اہم کام ہے جس کے روزانہ کرنے سے انسان صحت مند رہ سکتا ہے، یہ کام ہے پیدل چلنا۔ انسان اگر پیدل چلنا اپنا معمول بنا لے تو بغیر کوئی دوا استعمال کیے متعدد بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔

دی ڈایابیٹیس سینٹر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا ہے کہ روزانہ 3منٹ پیدل چلنے سے انسان کے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اور روزانہ 5 منٹ پیدل چلنے سے انسان کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔

ڈایابیٹیس سینٹر کے مطابق روزانہ 5 سے 10 منٹ پیدل چلنے سے انسان کے اندر تخلیقی سوچ بیدار ہوتی ہے، کھانے کے بعد 30 منٹ پیدل چلنے سے انسان کے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے، پیدل چلنا انسان کے جسم کے پٹھوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

40 منٹ پیدل چلنا انسانی دل کو تندرست رکھتا ہے اور دل کے امراض کے امکانات کم ہو جاتے ہیں جبکہ 90 منٹ پیدل چلنے سے مایوسی اور ڈپریشن کم ہوتی ہے۔

پیدل چلنا خون میں شکر کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور انسان میں ذیابطیس کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دی ڈایابیٹیس سینٹر پاکستان کا ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں