پنجاب: تیل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف آپریشن

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے شیخوپورہ اور قصور میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گوداموں میں چھپایا گیا 63 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تیل اور کئی آئل ٹینکرز ضبط کرلیے۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق پیٹرول مافیا نے پیٹرول سے بھرے آئل ٹینکرز گوداموں میں چھپائے ہوئے تھے جہاں چھاپہ مار کر آپریشن کر کے 30 کروڑ روپے مالیت کا پیٹرول برآمد کیا اور درجن بھر آئل ٹینکرز بھی قبضے میں لے لیے۔

قصور کے علاقوں پتوکی اور پھولنگر میں بھی آپریشن کیا گیا جہاں سے دو ڈپوز سے 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا جبکہ پولیس نے 10 سے زائد آئل ٹینکرز بھی قبضہ میں لے لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان و ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈيزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟