دریائے ستلج: سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقے  تلوار چیک پوسٹ گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا اور متاثرین میں تیار کھانے کی تقسیم اور میڈیکل کیمپس سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔

سینیئر منیجر میڈیا ریلشنز، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شعیب ہاشمی کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی  صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فعال کردار ادا کیا جا سکے۔

صدر الخدمت نے کہا کہ دریائے سندھ  کے مختلف  مقامات سمیت  دریائے ستلج، دریائے راوی اور دریائے چناب کے نواحی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں   الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو ٹیمیں ضروری ساز و سامان کے ساتھ موجود ہیں۔

اکرام الحق سبحانی نے پنجاب میں صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ پری مون سون کے پہلے اسپیل میں 8 اور 9 جولائی کو ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 18 ہزار زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا جس سے مونجی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

تلوار چیک پوسٹ کا علاقہ 20 سے 22 دیہات پر مشتمل ہے جہاں 5 سے 6 ہزار نفوسس پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تلوار چیک پوسٹ کے مقام پر ریلیف کیمپ قائم کیا جہاں متاثرین کے لیے تیار کھانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت میڈیکل کیمپ اور لائیو اسٹاک کے لیے چارے کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 400 تا 500 افراد میں کھانا اور معائنے کے بعد مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی اور الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پروگرام منیجر آصف جمال کے علاوہ مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟