عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کا مقدمہ قابل سماعت قرار، 20 جولائی کے لیے نوٹسز جاری

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کے مقدمے کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

سول جج قدرت اللہ نے گزشتہ روز درخواست گزار محمد حنیف کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح دوران عدت ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔ قانون کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں سے کسی بھی شہر میں درخواست قابل سماعت قرار دی جا سکتی ہے۔ وکیل رضوان عباسی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں