کھیلوں کا فروغ، وزیراعظم نے ’یوتھ اسپورٹس انیشیٹو‘ کا آغاز کر دیا

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہےکہ ‏پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی توانائیاں مثبت انداز میں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کے لیے گزشتہ روز ملک گیر کھیلوں کے فروغ اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔

بدھ کو اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر بد قسمتی سے نا صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی کھیلوں کے لیے بھی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ اس کے پیش نظر ہم نے ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اور اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ باصلاحیت اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر اقدامات سے ملک بھر میں کھیلوں کا فروغ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو جب جب بھی موقع دیا گیا انہوں نے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو اپنی اچھی کارکردگی سے سربلند کیا۔

’مجھے یہ بھی ادراک ہے کہ یہ اقدامات ناکافی ہیں مگر یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ حکومتیں ان اقدامات کا تسلسل قائم رکھیں گی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم