‘سعودی سرمایہ کار سندھ میں ساز گار کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھائیں’

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان گورنر ہاؤس کراچی میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ گورنر سندھ کے مطابق پاک سعودی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔اسلامی اخوت پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیاد ہے جبکہ مقامات مقدسہ کے باعث سعودی عرب کو پاکستانی عوام سے خاص عقیدت ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے سعودی سرمایہ کاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عاصم طارق کو عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟