کیا عمران خان کے حجام، بشریٰ بی بی کی بیوٹیشن کو ہراساں کیا جا رہا ہے؟

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر برا وقت چل رہا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے لے کر کارکنان تک زمان پارک جانے سے گریز کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرے اور میرے گارڈز کے بال کاٹنے والے نائی کو بھی زمان پارک آنے سے روکا جارہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ پولیس ان کے حجام کی پاس پہنچی اور اس سے پوچھ گچھ کی کہ تم 3 گھنٹے زمان پارک کے اندر کیا کرتے رہتے ہو تو اس نے بتایا کہ میں تو وہاں کٹنگ کرنے کی غرض سے جاتا ہوں اور کچھ نہیں تو پولیس نے کہا کہ اب وہاں مت جانا۔ اس کے بعد حجام نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور کہا کہ اپنا نائی بدل لو میں نہیں آسکتا ۔عمران خان بتایا کہ اس طرح حکومت میرے گھر آنے اور جانے والے کو ہراساں کر رہی ہے۔

بشریٰ بی بی کی بیوٹیشن کو بھی زمان پارک آنے سے روکا گیا

پارٹی ذرائع کے مطابق جب 9 مئی کے واقعات ہوئے تو بہت سے لوگوں کو ہراساں کیا گیا۔ حجامت کرنے والے کا قصہ تو عمران خان نے خود ہی بتادیا۔ اسی طرح کا معاملہ بشریٰ بی بی کی بیوٹیشن کے ساتھ بھی  پیش آیا 9 مئی کے واقعات  کے چند روز بعد بشریٰ بی بی کی بیوٹیشن آرٹسٹ زمان پارک آئی تو اس سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ کی کہ آپ یہاں پر کیا کرنے آتی ہیں تو اس بتایا کہ میں میک آرٹسٹ ہوں اور مجھے بشریٰ بی بی نے بلایا ہے۔ وہاں پر موجود پولیس اہلکار نے کہا گھر پر کوئی نہیں ہے آپ واپس چلی جائیں تو بیوٹیشن نے بتایا کہ مجھے گھر سے فون آیا ہے کہ یہاں پر ہی ہیں پولیس اہلکار نے ان سے سختی سےکہا کہ وہ یہاں سے چلی جائیں جس کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں اور بلائے جانے کے باوجود اس دن بشریٰ بی بی کے پاس نہیں جاسکیں۔

تاہم وی نیوز کی اطلاعات کے مطابق بیوٹیشن کی زمان پارک جانے کی بندش صرف ایک ہی دن رہی اور اب انہیں زمان پارک رہائشگاہ کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

زمان پارک رہائشگاہ کے ملازمین کی تعداد کم ہوگئی؟

پارٹی ذرائع کے مطابق زمان جہاں پر ہر وقت لوگوں کا تاندھتا بندھا رہتا تھا اب وہاں خاموشی ہی خاموشی ہے۔ گھر میں کام کرنے والے ملازمین میں بھی اب کمی ہوتی جا رہی ہے۔ تعداد کا پتا نہیں لبتہ کچن میں کام کرنے والے ایک 2 ملازم 9 مئی واقعات کے  کچھ بعد سے نہیں آرہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جتنے مرضی مظالم ڈھا لے اب عمران خان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی