جنوبی کوریا اور امریکہ کا مشقوں پر غور

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے کہا ہے کہ اُن کا ملک امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر بات چیت کر رہا ہے جس میں جوہری ہتھیار بھی شامل ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سیئول اور واشنگٹن جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسی مشقیں کر سکتے ہیں۔

پیر کو شائع ہونے والے مقامی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ امریکہ کی فراہم کردہ موجودہ ’جوہری چھتری‘ اور ’توسیع شدہ ڈیٹرنس‘ اب اُن کے ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جوہری ہتھیار امریکہ کے ہیں، لیکن منصوبہ بندی، معلومات کا تبادلہ، مشقیں اور تربیت جنوبی کوریا اور امریکہ کو مشترکہ طور پر کرنا چاہیے۔‘
صدر یون نے مزید کہا کہ اُن کے اس آئیڈیا پر امریکی ردعمل بڑی حد تک ’مثبت‘ ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر کا یہ انٹرویو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی اس رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں حریف پڑوسی ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ملک کے جوہری ہتھیاروں اور نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) میں ’تیزی سے‘ اضافے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

گزشتہ برس شمالی کوریا نے تقریباً ہر ماہ میزائل تجربات کیے جن میں اس کا اب تک کا سب سے جدید ترین میزائل ’آئی سی بی ایم‘ فائر کرنا بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 2 روپے 20 پیسے اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟