ایئر چیف مارشل کا دورۂ بیجنگ: پاک چین فضائیہ اسٹریٹجک اتحاد بڑھانے پر اتفاق

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور چین کی فضائی افواج نے دو طرفہ تعاون، اسٹریٹجک اتحاد اور تربیتی شعبے میں پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اتوار کو پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے چین کا تاریخ ساز دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے چین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے چینی وزیر دفاع و سٹیٹ کونسلر جنرل لی شنگ فو اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈینگ چیو، ایکوپمنٹ ڈیویلپمنٹ ڈ یپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل ژو ژوئی چیانگ اور ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن میجر جنرل فان جیان جون سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقاتوں میں معززین کی جانب سے تغیر پذیر بین الااقوامی سیاسی ماحول اور دونوں ممالک پر اثرانداز ہونے والی موجودہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایئر چیف نے پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پر چینی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چینی کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کے میدان میں کی گئی شاندار پیش رفت قابل تعریف ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون، اسٹریٹجک اتحاد اور تربیتی شعبے میں پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کی ایکوپمنٹ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن کے ساتھ دو الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں عسکری تعاون کے فروغ اور تکنیکی صلاحیتوں کی منتقلی کے ساتھ ساتھ جدید عسکری آلات کی ترویج کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دورہ چین کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے چینی دفاعی صنعت کے اہم عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی آلات کے حصول اور ٹیکنالوجی کے اشتراک پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ پاک فضائیہ چین کے ساتھ انسانی وسائل اور ہوابازی کی صنعت میں موجودہ تعاون اور باہمی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور باہمی اشتراک کے فروغ کے ذریعے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے مل کر نمٹا جا سکے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے بیان میں مزید کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین مذاکرات اور فوجی تعاون کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید، چین کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری پابندی کا مطالبہ

آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

موجودہ ٹیکس نظام کو چھیڑے بغیر مچھلی کی برآمدات بڑھانے کے لیے مراعاتی اسکیم لانے کی تیاری

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟