نسلہ ٹاور کیس: منظور قادر کی ضمانت خارج، اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر لیا

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور کاکا خیل کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت خارج کر دی، اس دوران موقع پر موجود اینٹی کرپشن حکام نے منظور قادر کاکا کو حراست میں لے لیا۔

اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں، نسلہ ٹاورکی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ مقدمہ کی سماعت ہوئی، سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں تفتیشی افسر اور وکیل سرکار شرف الدین نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی وکیل سرکار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ منظور قادر کاکا نے نسلہ ٹاور کا غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کیا۔

دوسری جانب منظور قادر کاکا عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے تھے، عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق منظور قادر کاکا اور دیگر ملزموں پر نسلہ ٹاورکی زمین 700 گز سے بڑھاکر 1100 مربع گز کرنے کا الزام ہے، ملزموں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے سرکاری زمین کاغیرقانونی نقشہ پاس کروانے کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیر کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر 2022 میں مسمار کردیا گیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘