شرح سود برقرار، گورنر اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی، رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد رہی ہے، اگلے سال جی ڈی پی گروتھ 2 سے 3 فیصد تک رہے گی، حکومتی اقدامات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی اعداد وشمار کے جائزے کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ امپورٹس پر پابندیاں پہلے ہی اٹھا لی ہیں اب یہ معاملہ صارف اور بینک کے درمیان ہے، اب اسٹیٹ بینک سے مزید مشاورت کی ضرورت نہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 4.2 ارب بڑھے ہیں، اس وقت ہمارے ذخائر 8.2 ارب ڈالر ہیں۔ آئندہ مالی سال کی کچھ ادائیگیاں رول اوور ہو جائیں گی، دسمبر میں ہمارے ذخائر مزید بہتر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 21 فیصد سے  22 فیصد کر دیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شرح سود ایک  فیصد بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد اب شرح سود 21 فیصد کے بجائے 22 فیصد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز