اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرا دیں

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے  جس کے تحت زر مبادلہ کے حوالے سے عوام کو سہولت کی فراہمی بھی شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس مذکورہ اصلاحات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ زرِ مبادلہ کا کاروبار کرنے والے صف اول کے بینک عوام کی زرِ مبادلہ کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ملکیت میں ایکسچینج کمپنیاں بنا سکیں گے اور موجودہ ایکسچینج کمپنیوں کی مختلف اقسام اور ان کی فرنچائز شاخوں کو یکجا کرکے انہیں ایکسچینج کمپنیوں کے واحد زمرے میں تبدیل کردیا جائے گا جس کا ایک مقررہ دائرہ کار ہوگا۔

مزید برآں ایکسچینج کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمائے کی شرائط20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردی گئی ہیں۔ ’بی‘ زمرے کی ایکسچینج کمپنیوں (ای سی بی) اور ایکسچینج کمپنیوں کی فرنچائز شاخوں کو مکمل ایکسچینج کمپنیوں میں تبدیل ہونے کے لیے درج ذیل پیشکش کی گئی ہے:

  • زمرہ ’بی‘ کی ایکسچینج کمپنیاں 3 ماہ میں تمام ضوابطی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایکسچینج کمپنی کی حیثیت حاصل کرسکتی ہیں؛ دوسری صورت میں ان کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔
  • ایکسچینج کمپنیوں کی فرنچائز شاخیں، 3 ماہ میں تمام ضوابطی تقاضے پورے کرنے کے بعد کسی دوسری کمپنی میں ضم ہو سکتی ہیں یا پھر اپنا کاروبار متعلقہ فرنچائز کو فروخت کرسکتی ہیں۔

درج بالا مقصد کے لیے زمرہ ’بی‘ کی ایکسچینج کمپنیاں اور ایکسچینج کمپنیوں کی فرنچائز شاخیں تبدیلی کا اپنا منصوبہ جمع کرائیں گی اور ایک ماہ میں اسٹیٹ بینک سے این او سی حاصل کریں گی۔

ان اصلاحات کا مقصد عوام کو خدمات کی بہتر فراہمی اور ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں مسابقت اور شفافیت لانا ہے۔ اس طرح اس شعبے میں گورننس، داخلی جانچ پڑتال اور ضابطوں کی تعمیل کی روایت مضبوط ہونے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز