توہینِ الیکشن کمیشن کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں 22 اگست کی نئی تاریخ مقرر کی ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

ممبر کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں استثنا کی درخواست کیسے منظورکرلیں، آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد ہونا تھی۔ جس پر وکیل نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ابھی تک جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر بولے؛ 22 اگست کو تقریباً الیکشن کا شیڈول متوقع ہے۔ ایک سیاسی جماعت کے خلاف انتخابات کے دوران کیسز کی سماعت سے کیا تاثر جائےگا۔ کمیشن کے سربراہ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن اس کیس کوایک ماہ میں نمٹاسکتا تھا۔

کیس کی سماعت کرنیوالے کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات ایک سال سے زیر سماعت ہیں۔ فریقین نے حکمِ امتناع سمیت استثنا کی درخواستیں دیں۔ سیاسی جماعتوں کوسوچنا چاہیے کہ وہ اداروں کوکتنا مضبوط کررہے ہیں۔ سیاستدانوں نے ملک کو چلانا ہے ان کوسوچنا ہوگا۔

کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم