معیشت کا کھیل بہت کھیل لیا، اب پاکستان کی ساکھ بہتر کرنا ہے، اسحاق ڈار

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر  خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ معیشت کا کھیل بہت کھیل لیا ہے اب ملک کی ساکھ کو بہتر کرنا ہے، اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اگر ملک کا اچھا مستقبل چاہتے ہیں تو غیرسیاسی ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے سینیٹ کے اجلاس ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، دو سالوں سے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس سے نکل چکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ غیر ملکی ادارے فنچ نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے اور یہ اپنی ادائیگیاں نہیں کر سکے گا ہم انکو ثابت کرکے دکھایا ادائیگیاں بھی کیں اور ملک ڈیفالٹ بھی نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھربوں کے اثاثے موجود ہیں ہمیں ان سے مستفید ہونا چاہیے، مشکل وقت میں ملائشیا اور انڈونیشیا نے بھی اپنے اثاثے پارک کیے اور آج وہ کہیں آگے نکل چکے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی لمبی ترین گیس پائپ لائن ہے، 6 ہزار ارب کے معدنی وسائل موجود ہیں، آج وہ دن آگیا ہے کہ دنیا کو بتائیں کہ ہمارے پاس کتنے اثاثے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ایک ہیلتھ فنڈ قائم کرنا چاہتے ہیں، جو صرف اور صرف عوام کے لیے ہوگا، عوام کا پیسہ عوام کے لیے ہونا چاہیے اور ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ جلد از جلد ہیلتھ فنڈ قائم کر دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp