کرغزستان واقعہ، علی امین گنڈاپور نے کرغز سفیر کو ارسال مراسلے میں کیا لکھا؟

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرغزستان میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے  ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان میں تعینات کرغز سفیر کو مراسلہ بھیجا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مراسلے میں کرغز حکومت کی طرف سے پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے لیے بروقت اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور طلبہ کی حفاظت کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مراسلے کے مندرجات کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کے بروقت اقدامات طلبہ کو مزید نقصان سے بچانے اور ان کے والدین کو تسلی دینے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پاکستان میں تعینات کرغزسفیر کو ارسال کیے گئے مراسلے کا عکس

علی امین گنڈاپور نے لکھا ہے کہ اس مشکل وقت میں کرغز حکومت کا قائدانہ کردار  صورتحال کو نارمل کرنے اور طلبہ کو تحفظ کا احساس دلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوا ہے۔

مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ہم کرغز  حکومت کے شکرگزار ہیں، تاہم یہ واقعات طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے ذہنی دباؤ اور تکلیف کا باعث بنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی