سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا، گواہ بول پڑا

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی خبر کے مطابق بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا تھا اور انہوں نے خود کشی نہیں کی تھی، یہ دعویٰ آنجہانی اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک عینی شاہد نے کیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے زوم کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے عینی شاہد روپ کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی اداکار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے روپ کمار کا کہنا ہے کہ جس دن سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئی تھی، اس دن کووپر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے پانچ نعشیں آئی تھیں جن میں سے ایک کسی وی آئی پی کی تھی۔

روپ کمار کے مطابق جب ہم پوسٹ مارٹم شروع کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اداکار کی نعش تھی، جسم پر کئی نشانات تھے جن میں سے دو تین نشانات گردن پربھی تھے۔

میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت پوسٹ مارٹم کو ریکارڈ کیا جانا چاہیے تھا، میں نے سشانت سنگھ کی نعش دیکھ کر اپنے سینئرز کو بتایا بھی تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا کیس نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔

روپ کمار کے مطابق میں نے اپنے سینئرز سے یہاں تک کہا کہ ہمیں قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنا چاہیے لیکن انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا کہ صرف نعش کی تصاویر لو اور جلد از جلد پولیس کے حوالے کردو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ