امریکا کی ایک سڑک کو ’موت کی وادی‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں ایک ایسی سڑک ہے جس میں 200 کلومیٹر تک کوئی موڑ نہیں ہے اورایک طویل لکیر کی صورت نظر آتی ہے۔ بنیادی پر یہ ایک وادی ہے۔ جسے ڈیتھ ویلی کہتے ہیں یعنی موت کی وادی۔

‎ڈیتھ ویلی، بنیادی طور پر انیو کاؤنٹی، جنوب مشرقی کیلیفورنیا، امریکا میں واقع ہے۔ یہ شمالی امریکا میں سب سے نچلی سطح پر، گرم ترین اور خشک ترین خطہ ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ وادی تقریباً 140 میل (225 کلومیٹر) لمبی ہے لیکن اس کی چوڑائی خاصی کم ہے۔ اس کی چوڑائی 5 سے 15 میل (8 سے 24 کلومیٹر) تک ہے۔

ڈیتھ ویلی مغرب میں پانامینٹ کے پہاڑی سلسلے اور مشرق میں امرگوسا کے پہاڑی سلسلے جڑی ہوئی ہے۔ یہ عظیم باسین اور موہاوی صحرا کے درمیانی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔

جغرافیائی اعتبار سے ڈیتھ ویلی میکسیکو کے عظیم خطہ باسین کے جنوب مغربی علاقے کا حصہ ہے۔ وادی اس خطے کے دیگر نشیبی علاقوں سے مماثلت رکھتی ہے۔ تاہم، یہ اس کی گہرائی دوسروں سے زیادہ ہے. وادی کے فرش میں نمک کی ایک وسیع سطح موجود ہے۔

‎وادی کا تقریباً 550 مربع میل (1,425 مربع کلومیٹر) رقبہ سطح سمندر سے نیچے ہے۔ مغرب میں 20 میل (30 کلومیٹر) دور ٹیلیسکوپ نامی چوٹی واقع ہے، جو اس علاقے کا سب سے اونچا مقام ہے۔ یہ 11,049 فٹ (3,368 میٹر) کی بلندی پر ہے۔

ڈیتھ ویلی یعنی ’موت کی وادی‘ کا نام اس کے تاریخی کردار کے سبب رکھا گیا ہے جو کہ اولین آباد کاروں سے تعلق رکھنے والے فرد نے رکھا تھا۔ یہاں کے قدیم باسی مختلف قبیلوں کی صورت موجود تھے۔ تاہم 1849 اور 1850 میں مارے گئے تھے۔ زندہ بچ جانے والے ایک فرد کا خیال تھا کہ سارے قبیلے مارے گئے تھے چنانچہ اس نے اس وادی کو ڈیتھ ویلی قرار دیا۔

موجودہ دور میں، اس کے انتہائی شدید ماحول نے سیاحوں اور سائنسدانوں کو اس کی طرف متوجہ کیا ہے۔ وہ یہاں آکر اس کی منفرد خصوصیات اور جغرافیائی عجائبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار