سینیٹر شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو گرین سگنل

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادراہ نے گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی صوبائی وزرا  سے آئی ایم ایف سے حکومتی مذاکرات سبو تاژ کرنے کے الزام کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے انکی گرفتاری کی اجازت طلب کی تھی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے۔ انہوں نے جو کیا انہیں اس کی سزا ملے گی۔ شیخ رشید نے ایک بڑٰ جماعت کے سربراہ پر قتل کا الزام عائد کیا۔ ان کی گرفتاری کے پیچھے انکی بکواس ہے۔ عدالت بھی مانتی ہے کہ انکے خلاف مقدمہ بنتا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا کیا۔ عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔ وہ ایک سیاسی دہشت گرد بن چکے ہیں۔ ملک کو درپیش معاشی اور دہشت گردی کے چیلنجز کا حل الیکشن نہیں۔ قومی اسمبلی آئین کے مطابق اپنی مدت پوری کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عمران خان کو وقت سے پہلے فارغ کیا گیا۔  پہلے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارتی ایک دوسرے کیخلاف باتیں کرتے تھے مگر اب ہمیں سمجھ آگئی ہے کہ اصل چور عمران خان ہے۔ جنہوں نے توشہ جانہ میں چوری کی ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی