“راستہ “پاکستان کی گلیوں سے لندن فیشن ویک تک

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار ایک مقامی برانڈ ’راستہ‘ لندن فیشن ویک میں ڈسپلے کیا جائے گا۔  لندن فیشن ویک دنیا کا سب سے بڑا فیشن ایونٹ سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں ڈسپلے کیے جانے والے ملبوسات مرکز نگاہ ہوتے ہیں۔

راستہ‘ کا دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ تک پہنچنا اس بات کا آئینہ دار ہے کہ کس طرح ایک اسٹریٹ ویئر لیبل نے دنیا کے سب سے بڑے فیشن ویک کا حصہ’ بن کر اپنے ہم عصروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

راستہ کے انسٹاگرام کے مطابق اس والیوم کی تھیم ایک انتہائی ذاتی کہانی پر مبنی ہے، جو تنازعات، خواہشات اور انسانی حالت کے تصورات سے متاثر ہے۔ والیوم IX   کی تھیم اس بات کی کھوج کرتا ہے کہ دنیا میں تکلیف اٹھانے کا کیا مطلب ہے۔

بوہو، انوویشن والیوم IXکی تصاویر انسٹاگرام اور برانڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ راستہ کے اس والیوم میں بڑے سائز کی جیکٹس، کڑھائی اور غیر روایتی جوڑے شامل ہیں۔

راستہ‘ کے ڈیزائن کردو ملبوسات نامور اداکاروں نے پہنے ہیں۔ اس سے قبل اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار رض احمد نے ’راستہ‘ کا انتخاب کیا۔ اس برانڈ کے کپڑوں کا’ استعمال ڈزنی ہوٹ سٹار کی سیریز مس مارول میں بھی کیا گیا تھا۔

انڈین ہدایتکار کرن جوہر اور اداکار انیل کپور کو بھی کئی موقع پر اس برانڈ کے کپڑے زیب تن کیے دیکھا گیا ہے۔

’راستہ‘ کی بنیاد 2018 میں زین، اسماعیل اور عدنان احمد نے رکھی تھی، جو لاہور، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ زین احمد راستہ کے تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لندن فیشن ویک کا میلہ سال میں دو بار فروری اور ستمبر میں منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر سے 250 ڈیزائنرز کو ڈسپلے کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟