کون ہیں کومل رانی سوارنکر؟ گووندا کی ساتھی اداکارہ سے تعلق کی افواہیں گرم

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار گووندا کا نام اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ جوڑے جانے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیانات نے بھی ان افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔

کومل رانی سوارنکر بالی ووڈ کی نسبتاً نئی اداکارہ ہیں، جنہیں گووندا نے رواں برس جولائی میں اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی نئی ساتھی اداکارہ کے طور پر میڈیا سے متعارف کرایا تھا۔ فلم سے وابستگی سے قبل وہ مرکزی دھارے کے شائقین میں زیادہ معروف نہیں تھیں۔

رپورٹس کے مطابق کومل کا تعلق اتر پردیش سے ہے، تاہم ان کی تعلیم، خاندان، عمر اور ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات عوامی سطح پر دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیے ’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

کومل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ وہ فوٹو شوٹس، ذاتی تصاویر اور اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ’روپا‘ کے علاوہ یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ گووندا کے ساتھ ایک اور آنے والی فلم ’دنیاداری‘ میں بھی کام کرسکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تصدیق سامنے نہیں آئی۔

گووندا اور کومل کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں تیز ہوگئیں۔ اس معاملے پر گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ’وناش کالے وِپریت بدھی ‘ کی کہاوت سنی ہے؟ ان کے مطابق گووندا نے اپنی سمجھ بوجھ کھو دی ہے، اسی لیے وہ ایسے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا بڑا ’ یوٹرن‘

سنیتا نے یہ بھی کہا کہ جب انہوں نے ماضی میں شوہر کی بے وفائی کے حوالے سے بات کی تو گووندا کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، اس لیے اب وہ چاہتی ہیں کہ مداح اور میڈیا خود اس معاملے کا جواب دیں۔

گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے، بیٹی ٹینا آہوجا اور بیٹا یشوردھن آہوجا ہیں۔ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ گووندا کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں تاحال افواہوں تک محدود ہیں اور ان کے درمیان کسی رومانوی تعلق کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جِم لگانا ضروری نہیں، روزانہ کی یہ ایک عادت آپ کی زندگی طویل کر سکتی ہے، جدید تحقیق

شاہد آفریدی کا لاپتا کتا ’میکس‘ بھی مل گیا، سوشل میڈیا پر مداحوں کا شکریہ ادا کردیا

بدخشان میں طالبان اور مخالف جنگجوؤں میں جھڑپیں،’صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے‘، اقوام متحدہ

شیخ حسینہ کی حوالگی شرط، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا بھارت کا دورہ خطرے میں

اسپین میں تباہ کن بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 2 خواتین جاں بحق

ویڈیو

اسپین میں تباہ کن بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 2 خواتین جاں بحق

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں