عمران خان تاحیات پی ٹی آئی چیئرمین مقرر، کور کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین عمران خان کے لیے ہے۔ کور کمیٹی اجلاس کے بعد یہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ انتخابات کو التوا میں ڈالنے کی ہر کوشش کے خلاف بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت کی جائے گی۔ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد انتخابات ہر صورت 90 روز کے اندر ہونے چاہییں۔

پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی جیل سے بھجوائی گئی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یومِ آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کرے گی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق بنیادی حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا کہ فسطائی سرکار کی جانب سے قوانین کو خون آشام بنانے کے سلسلے کی راہ روکیں گے اور حقوق و شخصی آزادیوں کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔

تحریک انصاف کو ’بلّے‘ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی ہر کوشش کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ بلے کا انتخابی انشان بطور جماعت ہمارا حق ہے، سلب کرنے کی قابلِ مذمّت کوشش کی گئی تو ہر ممکن قانونی و سیاسی طریقے سے چیلنج کریں گے۔

اجلاس میں قانونی ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف اپیل، چیئرمین عمران خان سے جیل میں وکلا و دیگر کی ملاقاتوں سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز