حنا ربانی کھر کی سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیرجی سے ملاقات

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیرجی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی نائب وزیر ولید عبدالکریم الخیرجی توانائی، صحت، ماحولیات، زراعت، صنعت اور معدنی وسائل کے نمائندہ وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں سعودی عرب کی دلچسپی کو سراہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی کثیر جہتی تعاون پر مبنی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟