کیا طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انھوں نے دھرنا کے ذریعے انقلاب لانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے۔

لندن میں مقیم صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے، اس کا اندازہ نہیں ہوتا تاہم پروفیسر طاہر القادری  حاضرین میں سے کسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں وہ پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا: ’میں نے اپنا فریضہ ادا کردیا، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن تک ہر روز آواز دی، میں نے کہا تھا کہ آج نہیں اٹھو گے تو آنے والے کل نہیں اٹھ سکو گے، تمہارے لیے دروازے بند ہوجائیں گے‘۔

’میں نے اپنا فریضہ ادا کیا،  ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔ اب میں سیاسی حالات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا‘۔

واضح رہے کہ پروفیسر طاہرالقادری نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں طویل دھرنا دیا تھا۔ اس دھرنا میں زیادہ بڑی تعداد پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق ابتدائی دنوں میں دھرنے کے شرکا کی تعداد 35 ہزار تھی، جن میں سے 25 ہزار سے زائد پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنان تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان