سویڈش گول کیپر کے انسٹاگرام پر چند گھنٹوں میں 10 ہزار فالوورز کیسے بڑھے؟

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئی انسٹاگرام پر چند گھنٹوں میں تقریباً 10 ہزار فولورز کیسے حاصل کرسکتا ہے؟ اس بات کا جواب سویڈن کی 27 سالہ گول کیپر زیچیرا موسووک ہے۔

زیچیرا موسووک ویمینز فٹبال ورلڈ کپ 2023 میں دفاعی چیمپیئن امریکا کے خلاف میچ میں 3 پنالٹی شوٹ آؤٹس بچاکر اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچایا۔

اتوار کو پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں امریکا کے خلاف سویڈن کی ڈرامائی پنالٹی شوٹ آؤٹ فتح کے بعد سویڈن بھر میں ہزاروں افراد نے سوشل میڈیا پر زیچیرا موسووک کو خوب سراہا۔ اس طرح ایک ہی شام میں انسٹاگرام پر ان کے فالوورز میں 10 ہزار کا اضافہ ہوگیا۔

سویڈش گول کیپر مذکورہ میچ کے بعد ایک قومی ہیرو کے طور پر سامنے آئیں اور مشہور شخصیات بشمول ان کے پسندیدہ فنکاروں نے بھی انہیں آن لائن مبارکباد دی۔

زیچیرا موسووک نے جس شاندار انداز سے مضبوط امریکی کھلاڑیوں کے 3 پنالٹی شوٹ اؤٹس پر گول ہونے سے اپنی ٹیم کو بچایا اس نے فٹبال شائقین کے دل جیت لیے۔

سوئڈش گول کیپر نے پہلے ہاف میں گیند کو کراس بار پر ٹپ کیا اور دوسرے ہاف میں لنڈسے ہوران اور الیکس مورگن کے پنالٹی شوٹ آؤٹس کو کسی ماہر جمناسٹ کی طرح قلابازی کھاتے ہوئے روک کر اپنی ٹیم کو گول سے بچایا۔

زیچیرا موسووک نے مجموعی طور پر 11 سیو کیے اور میچ اضافی وقت کے بعد بغیر کسی گول کے ختم ہوا جس کے بعد سویڈن نے پنالٹیز پر 5-4 سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح ویمینز فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں میں 2 مرتبہ فاتح رہنے والی امریکی ٹیم ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میچز 11 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

سویڈن کا کوارٹر فائنل میں 11 اگست کو جاپان سے مقابلہ ہوگا اور ہالینڈ کی ٹیم اسپین سے نبردآزما ہوگی۔ 12 اگست کو انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا جب کہ آسٹریلیا فرینچ حریفوں کے مدمقابل ہوگی۔ ٹونامنٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم بتائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp