اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

آئندہ 2 روز تک ملک پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

ہفتہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، ژوب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز دالبندین میں 44، سبی، نوکنڈی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں