نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، تحریک انصاف کا شکوہ

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمان کے اندر اور باہر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔آئین کی رُو سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے معاملے پر وزیر اعظم کی جانب سے کسی بھی سطح پر شریکِ مشاورت نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اب جب کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم نامزد ہوچکے ہیں تو ان پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم منصب سنبھالنے کے بعد تین ماہ کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا منصفانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے۔

ترجمان تحریک انصاف نے امید ظاہر کی ہے کہ نگران وزیراعظم عوام کے آئینی وجمہوری حقوق پرمزید کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو منصفانہ ماحول میں انتخابی مہم چلانے کے مواقع میسر کرنا نگران حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک ہے،ترجمان پاکستان تحریک انصاف

اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت یعنی پاکستان تحریک انصاف ریاست کے زیرِ عتاب ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ہزاروں  کارکنان بدترین انتقام کا نشانہ بنتے ہوئے جیلوں میں قید ہیں۔ ان کے ساتھ شہریوں کو آئین کے تحت میسر بیشتر بنیادی حقوق عملاً معطل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اس کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پابندِ سلاسِل اور بدترین سنسرشپ کے نشانے پر ہیں۔چنانچہ نگران وزیراعظم کوان معاملات کا فوری نوٹس لینا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور