وزیراعلٰی میرعبدالقدوس بزنجو کی 76 ویں یوم آزادی پر قوم کومبارکباد

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ یہ ملک ہم نے اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا۔ ملک کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلٰی کا کہنا تھاکہ ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ہمیں اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات کو بھلانا ہو گا، ہمیں  ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ اس وقت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں اور دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے، ملک دشمن قوتیں بدامنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کر کے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بناسکتے ہیں، اور قائد اعظم کے فرمودات اور علامہ اقبال کی فکر کو مشعل راہ بناکر ہم پاکستان کو ایک عظیم اسلامی مملکت بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جشن آزادی کے موقع پر اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان سے اب تک ملک کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جانوں  کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے، یوم آزادی پر بلوچستان کے عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی جبر و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بھارت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق غضب کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز کو با ذور شمشیر دبایا نہیں جا سکتا، ہمیں وطن کی مٹی سے محبت اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ماضی سے سبق سیکھ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم