پیٹرول کی قیمتیں کم ہونا خواب ہی رہا، پاکستان نے روسی خام تیل کی درآمد معطل کردی

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے دور حکومت میں روسی تیل پاکستان پہنچا تو پاکستانی عوام کے دل میں ایک امید جاگی کہ اب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو جائے گی، تاہم 2 ماہ میں ہی عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا، توانائی شعبے کے ذرائع کے مطابق روسی تیل سے جیٹ فیول اور مٹی کا تیل کم مقدارمیں نکلا ہے جس سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا اس لیے اب روسی خام تیل کی درآمد معطل کردی گئی ہے۔

شعبہ توانائی کے ذرائع کے مطابق پاکستان ریفائنری نے مزید روسی تیل کو پراسیس کرنے سے انکار کردیا ہے، روسی خام تیل کی ریفائنگ کے دوران عرب خام تیل کے مقابلے میں 20 فیصد کم پیٹرول حاصل ہوا۔

پاکستان نے روس سےایک لاکھ ٹن خام تیل درآمد کیا تھا، پاکستان ریفائنری نے روسی تیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ روسی خام تیل پر کامیابی سے عملدرآمد کیا گیا، سازگار تجارتی شرائط پر دستیاب ہونے پر ہم دوبارہ روسی خام تیل پر کارروائی کریں گے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت نے روس سے خام تیل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت نے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل خریدا تھا جو پہلےعمان پہنچا، 45 ہزار ٹن خام تیل 12 جون کو پاکستان پہنچا تھا اور ریفائنری میں پروسیسنگ کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق حکومت نے روس سے ساڑھے 7 لاکھ ٹن خام تیل خریدنا ہے تاہم ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق آئی ٹی انجینئر کی پراسرار خودکشی، ساس سے جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا؟

را کی کٹھ پتلی مذہبی اسکالر سلمان ندوی کا داعش سے طالبان تک کا سفر

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے