کراچی: تعلیمی اداوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف ساؤتھ زون پولیس نے انٹیلی جینس بیسڈ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، انمول، پنکی اور ڈاکٹر بلوچ گینگز سمیت 15 منشیات سپلائیرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ساوتھ زون پولیس نے انٹیلی جینس کلیکشن کے تحت باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کیا، انمول، پنکی اور ڈاکٹر بلوچ گینگز سمیت مختلف سپلائیرز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات آئس، کرسٹل، چرس اور نشہ آور ادویات برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان  واٹس ایپ کے ذریعے سے رابطے کرتے تھے اور مختلف اقسام کی منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں منشیات سپلائی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈوان جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ زون پولیس ایسے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے انتہائی پرعزم و مستعد اور ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا مرجانی نظام تباہی کے خطرے سے دوچار، سائنسدانوں کا انتباہ

سٹی کورٹ میں سانحہ گل پلازہ کا چالان مسترد کیوں ہوا اور ازسرنو تحقیقات کرانے کا حکم کیوں سامنے آیا؟

ہر گاؤں میں سیاست، ہر گھر میں الیکشن کا ماحول، آزاد کشمیر کے انتخابات ملک کے دیگر حصوں سے مختلف کیسے؟

مظفرآباد میں ن لیگ کا جلسہ: مریم نواز کے گرین بسوں، موبائل اسپتال، اسکالر شپس اور لیپ ٹاپس سمیت اہم اعلانات

افغانستان میں قیامت خیز سیلاب، 23 افراد جاں بحق، 100 لاپتا

ویڈیو

سٹی کورٹ میں سانحہ گل پلازہ کا چالان مسترد کیوں ہوا اور ازسرنو تحقیقات کرانے کا حکم کیوں سامنے آیا؟

ایرانی وزیر داخلہ کے اعزاز میں اسلام آباد پولیس کی پروقار تقریب، گارڈ آف آنر پیش

اسحاق ڈار کی چین میں پاکستانی سفیر کو پاک چین تعاون میں مزید وسعت دینے کی ہدایت

کالم / تجزیہ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟