سعودی ریلویز کی کار کردگی میں 100 فیصد اضافہ

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ریلویز نے اعلان کیا کہ اس نے سال 2022 کے دوران 4.1 ملین سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ہےجو 2021 کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ مسافر ہیں۔ مشعر ٹرین کے ذریعہ 1.35 ملین عازمین ان مسافروں کے سوا ہیں۔

سعودی ریلویز نے کہا 1.8 ملن کارگو ٹرپس کے ذریعہ 24 ملین ٹن سامان اور معدنیات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ سامان کی ترسیل میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی ریلویز کے مطابق محکمہ میں سعودائزیشن کی شرح 87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ نے انسانی کیڈرز کی ترقی کیلئے ایک لاکھ 3 ہزار گھنٹے کی تربیت فراہم کی۔ 32 ٹرین کنڈکٹرز کو تیار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp