نگران حکومت نے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابھی نگران حکومت کو آئے محض 2 ہی دن گزرے ہیں اور اس نے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک کے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارتِ خزانہ  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول ساڑھے 17 روپے لیٹر مہنگا ہونے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہو گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 دنوں میں ہی یہ قیمتوں میں دوسرا بڑا اضافہ ہے کیونکہ یکم اگست کو ہی پی ڈی ایم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے  فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 روپے 95 پیسے  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 273 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف معاہدہ اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافہ بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب