گورنر پنجاب کا صوبہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے گریز

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ میں نوے روز میں الیکشن کا فیصلہ تشریح طلب قرار دیدیا۔ انکے مطابق اس ضمن میں حکومت قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے تاکہ آئین و قانون کی ضروری تشریح ممکن بنائی جاسکے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل لاء نے گورنر پنجاب سے مشاورتی ملاقات کی۔ جس میں پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب کے آئی جی پولیس نے بھی شرکت کی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے 13فروری کے حکمنامہ کے تحت صوبہ میں جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کی تاریخ پر مشاورت کی غرض سے یہ ملاقات  ترتیب دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ’سردست صوبائی اسمبلی پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہیں دی‘۔

گورنر کا موقف تھا کہ وہ کوئی ماورائے آئین و قانون اقدام اٹھانا نہیں چاہتے۔ ’عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے جس کیلئے ہم قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ آئین و قانون کی ضروری تشریح کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی انہوں نے تحلیل نہیں کی لہٰذ ا وہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کے مجاز نہیں۔ اس صورتحال میں ان کی تجویز کے حوالہ سے الیکشن کمیشن پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق گورنر پنجاب نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس پنجاب  8 فروری کو پنجاب کے اقتصادی اور سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی تفصیل سے آگاہ کرچکے ہیں لہذا آج کے مشاورتی اجلاس میں دوبارہ بریفنگ کی ضرورت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک