سانحہ جڑانوالہ کے شواہد مل گئے، ذمے دار عناصر جلد کٹہرے میں ہوں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کی ویڈیوز اور دیگر شواہد مل گئے ہیں جن کی مدد سے شرپسندوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ آفس میں جمعے کو ملاقات کے لیے آنے والے مسیحی برادری کے رہنماؤں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ سانحے کے ذمہ دار قانون سے نہیں بچ سکیں گے اور حکومت ان تمام عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

جڑانوالہ واقعے کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں جڑانوالہ جیسے افسوسناک واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب کے ساتھ مل کر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس دلخراش واقعے کو کبھی بھول نہیں سکتے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ گرجا گھروں کو جلدازجلد اصل حالت میں بحال کیا جائے جب کہ تباہ ہونے والے گھروں کے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

تعلیمی نصاب میں رواداری کاعوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ترامیم ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے جڑانوالہ واقعات کی بھرپور مذمت کی۔کرسچین خاندانوں کے تحفظ اور گرجا گھروں کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ملک ہمارا ہے،جڑانوالہ واقعہ کی صورت میں جو دھبہ لگا اس کو مل کر مٹانا ہے۔

آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے جڑانوالہ کے واقعہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اقلیتی رہنماؤں نے جڑانوالہ واقعات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

وفد میں سینیٹر کامران مائیکل،بشپ آزاد مارشل،سابق ایم پی اے شکیل مارکس کھوکھر، شہزاد گل،پاسٹرجمیل ناصر،کرنل میکڈونلڈ چندی،پاسٹر انور فضل،پاسٹر وسیم اللہ کھوکھر،بشپ سبسٹین شاہ اوردیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری اوقاف،سیکریٹری انسانی حقوق واقلیتی امور اور ڈائریکٹر انفارمیشن پنجاب ندیم رضا سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے