منشیات سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، معاشرے کے امن کے لیے خطرہ قرار

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے منشیات سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے، منشیات کو معاشرے کے امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شواہد موجود ہوں تو منشیات کے مقدمات میں تکنیکی رکاوٹوں کو حائل نہ ہونے دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کردی، جس کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مںنشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے، منشیات پر امن معاشرے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، منشیات سے حاصل رقوم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

فیصلے کے مطابق منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

واضح رہے سکھر کی مقامی عدالت نے ملزم زین علی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو ایک سال مزید جیل بھگتنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟