دعائیں رنگ لے آئیں، کیمبرج کے طلبا و طالبات کے لیے اہم خبر

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمبرج کے طلبا و طالبات کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں اور کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔

وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دیے۔

اداروں کے سربراہان کی شکایات اور طلبا وطالبات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل کے بعد کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا، جبکہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی۔

وزارت تعلیم کے مطابق اسکول کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کروائیں گے اور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80 فیصد برداشت کریں گے جبکہ اس کے 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کو کشیدہ حالات کے باعث امتحان میں حصہ نہ لینے پر طلبا کی ایوریج مارکنگ کی گئی تھی۔ کیمبرج کے نتائج پر طلبا و طالبات کے تحفظات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے بھی ان کے حق میں آواز اٹھائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ

علامہ راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا

تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

عمران خان کا بیانیہ فیل، فتنہ فساد کرنے والوں کو زمین میں دفن کردیں گے، فیصل واوڈا

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات

ویڈیو

اسکوٹی چلانے والی لڑکیاں غیر محفوظ کیوں، اور نصرت جاوید نے بھارت میں حیران کن چیز کیا دیکھی؟

کراچی کو صوبہ بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟

پاکستان پر افغان طالبان رجیم کے حملے، تاجکستان اور ایران بھی عدم استحکام کا شکار ہیں، افضل رضا

کالم / تجزیہ

ایک کہانی جس کا انجام توقع کے برعکس نکلا

مغربی لٹریچر اور ہمارے نوجوان علما

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے