پاکستان میں امریکی ڈالر سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر 300 روپے کی حد عبور کر گیا۔

بدھ کو کاروباری عمل کی ابتدا میں ہی مہنگائی کا رجحان برقرار رکھے ہوئے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر تک ڈالر کی شرح تبادلہ 300 روپے سے زائد ہو گئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 315 روپے ہو گئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 299.64 رہی، جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 299.01 تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 79.87 روپے، اماراتی درہم 81.57 روپے، قطری ریال 82.20 روپے، کویتی دینار971.73 روپے اور بحرینی دینار 794.75 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 192 روپے 66 پیسے، کینیڈین ڈالر 221 روپے 13 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 380 روپے 02 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟