جعفر ایکسپریس میں دھماکا: مسافر خاتون جاں بحق 7 افراد زخمی

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے واش روم میں دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ایک مسافر خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق دھماکا ملتان ڈویژن کی چیچہ وطنی کی رینج میں ہوا ہے۔ زخمی مسافروں کو ڈی ایچ کیو چیچہ وطنی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیچہ وطنی کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

ساہیوال کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ زخمیو ں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان