دوبارہ لفٹ پر کبھی نہیں بیٹھوں گا، لفٹ حادثے میں بچ جانے والا گلفراز

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’جب چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹی تو ڈولی تیزی سے زمین کی طرف لپکی۔ مجھے لگا کہ بس آج میری زندگی کا آخری دن ہے مگر اگلے ہی لمحے ایک جھٹکے سے لفٹ اوپر اٹھی اور ہم فضا میں معلق ہوگئے۔‘

بٹگرام کے علاقے پاشتو میں ٹوٹی چیئرلفٹ میں اپنے ہمراہ پھنسے بچوں کو دلاسہ دینے والے گلفراز کہتے ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا کڑا اور مشکل ترین پل تھا جب چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹی۔ اگلے 15 گھنٹے گلفراز اور لفٹ کے دیگر 7 سواروں کے لیے مزید مشکل اور صبر آزما ثابت ہوئے کیونکہ ان کی ڈولی صرف ایک رسی کے سہارے سینکڑوں فٹ اونچائی پر لٹک رہی تھی۔

مشکل یہ تھی کہ ہمارے ساتھ بچے تھے

خوف اور غیر یقینی سے 15 گھنٹے نہ صرف خود لڑنے بلکہ لفٹ میں موجود بچوں کو بھی سنبھالا دینے والے گلفراز نے وی نیوز سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ جو بات ان کی پریشانی میں اضافے کا باعث بنی وہ اسکول کے بچوں کا ساتھ تھا۔ ان بچوں میں سے کوئی زور زور سے چلا رہا تھا تو کوئی لفٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ نے انہیں ہمت دی۔ چند سیکنڈ بعد مجھے حوصلہ ملا اور میں نے بچوں کو اندر روکا اور دلاسہ دیا۔ 2 بچے بے ہوش ہوگئے تھے، باقی 4 بچے اور ایک میرے ہم عمر مقامی شخص بچوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے تھے۔

’کسی کو مدد کے لیے فون بھی نہیں کرسکتے تھے‘

گلفراز نے ان مشکل لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ علاقے کے کسی فرد کو بھی ہمارے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا علم نہیں تھا۔ موبائل سروس بھی نہیں تھی کہ کسی کو فون کرکے اطلاع دیتے یا مدد کے لیے بلاتے۔ ان علاقوں میں سولر سسٹم کے موبائل ٹاور لگے ہیں جو دھوپ نکلنے کے بعد کام کرتے ہیں اور موبائل نیٹ ورک آتا ہے۔ تقریبا 9 بجے کے قریب جب موبائل سگنل آئے تو انہوں نے گھر فون کرکے بتایا کہ ان کی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ہے۔ اس وقت تک انہیں لٹکے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ گزر چکا تھا۔

گلفراز کے فون کی دیر تھی کہ لفٹ ٹوٹنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور لوگ جائے وقوعہ کی طرف آنا شروع ہوئے۔

’لفٹ ہلتی تو خوف سے جسم سُن ہوجاتا‘

گلفراز کا کہنا تھا کہ جب ہوا چلتی تو لفٹ ہچکولے کھانا شروع کردیتی۔ ہر ہچکولہ اپنے ساتھ خوف کی تازہ لہر لے آتا اور گلفراز کے بقول ان کے جسم سُن ہوجاتے۔ انہیں یوں لگ رہا تھا کہ اس پل نہیں تو اگلے پل دوسری رسی بھی ٹوٹ جائے گی اور وہ اللہ کو پیارے ہوجائیں گے۔

’ہیلی کاپٹر آیا تو امید جاگی‘

گلفراز کا کہنا تھا کہ 11 بجے کے قریب انہوں نے ہیلی کاپٹر کی آواز سنی تو انہیں کچھ تسلی ملی کہ اب جلد ہمیں ریسکیو کرلیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے ہیلی کاپٹر قریب آتا تو لفٹ مزید ہلنے لگتی اور خوف کا عالم برپا ہوتا۔ بڑی مشکل اور مہارت سے ایک بچے کو نکال تو لیا گیا مگر اس وقت یہ اندازہ بھی ہوا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سب کو بحفاظت باہر نکالنا ممکن نہیں۔

پھر دیکھتے ہی دیکھتے اندھیرا ہوگیا اور خوف کے سیاہ بادل بھی چھا گئے مگر پھر اچانک رسی پر گراری رگڑنے کی آواز آئی۔ چند منٹ میں مقامی بندہ ہمارے پاس پہنچ گیا تھا اور پھر باری باری ہمیں نکال لیا گیا۔

اس حادثے اور جان لیوا انتظار نے گلفراز کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ انہوں نے آئندہ کبھی لفٹ پر نہ بیٹھنے کا عہد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا