کس کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ مینکڈنگ کی ہے؟

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے کھیل میں مینکڈنگ آؤٹ کرنے کا ایک طریقہ ہے، جسے عام طور پر مینکڈ  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان آخری اوور میں مانکڈنگ کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس پر پاکستانی کپتان بابراعظم کی ناراضی  دیکھنے کو ملی۔

 بولر کے گیند پھینکنے سے پہلے اگر نان اسٹرائیکنگ بلے باز کریز سے باہر نکل جائے اور بولرنان اسٹرائیکنگ بلے باز کو رن آؤٹ کر دیتا ہے اس کو مینکڈنگ یا مینکڈ کہتے ہیں۔

مینکڈنگ کا نام کیسے پڑا؟

نان سٹرائیکینگ بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کے اس طریقے کا نام ہندوستانی کرکٹر ونو مانکڈ کے نام پر رکھا گیا ہے، کیونکہ ’ونو منکڈ‘ ہی وہ پہلے باؤلر تھے جنہوں نے 1947 میں سیڈنی کے گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ’بل براؤن‘ کو آؤٹ کیا تھا۔

ونو مانکڈ: تصویر ائی سی سی

کرکٹ میں مینکڈ کرکے آوٹ کرنے کا یہ طریقہ کافی عرصے تک متنازعہ رہا یہاں تک کے کچھ کرکٹ ماہرین اس طرح آؤٹ کرنے کو اب بھی سپورٹس مین شپ کے خلاف سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ کا خیال ہیں کہ اگر بلے باز بہت جلد کریز چھوڑ کرغیرمنصفانہ فائدہ اٹھا رہا ہے تو بولر کو اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کا حق ہے۔

2019 میں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے مینکڈنگ کے قوانین کو واضح کرنے کے لیے کرکٹ کے قوانین کو اپ ڈیٹ کیا۔ موجودہ قوانین کے مطابق، گیند کو چھوڑنے سے پہلے نان اسٹرائیکنگ بلے باز کو رن آؤٹ کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ گیند باز نے اپنا معمول کا بولنگ ایکشن مکمل نہ کیا ہو اور بلے باز اپنی کریز سے باہر ہو، تاہم بولرکو رن آؤٹ کرنے سے پہلے بلے باز کو متنبہ کیا جانا چاہیے۔

لیکن آئی سی سی کے باقاعدہ قوانین کے باوجود بھی مینکڈنگ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، یہی وجہ ہے کہ اس نوعیت سے آؤٹ جب بھی کسی ہائی پروفائل میچ میں ہوتو کسی نہ کسی طور متنازع ہی رہتے ہیں۔ شائقین اورماہرین کرکٹ اکثر مینکڈنگ پر بحث کرتے اور اسے اسپورٹنگ اسپرٹ کے منافی قرار دیتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مینکڈ کس ٹیم نے کیے؟

اب تک 6 کرکٹ ٹیمیں مینکڈنگ کرکے اپنے مدمقابل کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 11 کھلاڑی مینکڈ کا شکار ہوئے ہیں۔

بھارت 3 کھلاڑیوں کو مینکڈ کرکے اس فہرست میں سر فہرست ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور سری لنکا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو مینکڈنگ طریقہ سے آؤٹ کیا ہے جبکہ ویسٹ اندیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں ایک، ایک کھلاڑی کو مینکڈ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

 

گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں فضل حق فاروقی نے شاداب خان کو آخری اوور میں مینکڈ کر کے اس فہرست میں افغانستان کا کھاتہ بھی کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ، پاکستان، بنگلادیش اور باقی ٹیموں نے ابھی تک کسی کھلاڑی کو مینکڈ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں