آئی فون کے بلٹ ان براؤزر سفاری میں یو آر ایل ایڈریس بار اسکرین کے نیچے کی جانب جبکہ گوگل کروم کا یو آر ایل ایڈریس بار اسکرین کے اوپر کی جانب رکھا گیا ہے، جسے اب گوگل کروم کی جانب سے تبدیل کرکے نیچے کی جانب منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، تاہم اب آئی فون صارفین کے لیے آسانی ہو جائے گی۔
گوگل کروم نے آئی فون صارفین کی آسانی کے لیے اپنے سرچ بار میں تبدیلی کی ہے لیکن اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ صارفین کو نئے ایڈریس بار سیٹنگ کے تحت یہ اختیار ہوگا کہ وہ اومنی بکس یعنی یو آر ایل ایڈریس بار کو اسکرین پر اوپر رکھیں یا نیچے کی جانب رکھیں۔
Google Chrome for iOS updated with Bottom Omnibox Setting. It was just added to the Testflight version of Chrome for iOS.
Link below with more screenshots and info: pic.twitter.com/W8Lrnc7GrX— Steve Moser (@SteveMoser) August 23, 2023
اس نئے فیچر کے تحت صارفین کے لیے 2 چیزوں بہت ضروری ہیں، ایک تو آئی فون صارفین کو گوگل کروم کے لیے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پرحاصل کرنی ہوں گی جس کے بعد براؤزر کا بِیٹا ورژن مل جائے گا۔
مزید پڑھیں
دوسرا یہ کہ صارفین ایڈریس بار میں کروم فلیگزلکھ کر براؤزر کو ری لانچ کریں گے اور اس کے بعد سیٹنگز میں جا کر کروم کی سیٹنگ میں ایڈریس بار لوکیشن کو سوئچ کرنے سے نئی تبدیلی سے مستفید ہو جائیں گے۔
واضح رہے کروم کی جانب سے کی جانی والی تبدیلی ابھی آزمائشی مراحل پر ہے، یہ فیچر صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا اس حوالے سے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، لیکن یہ خصوصیت آئی او ایس کے لیے کروم ٹیسٹ فلائٹ کے تازہ ترین ورژن میں دستیاب ہے۔