سینیئر اداکار دھرمیندر نے مسلمان صوفی بزرگ کا روپ دھار لیا

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک عرصہ سے اسکرین سے دوری اختیار کرنے والے بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے فلم ’’ تاج ‘‘ میں ایک مسلمان صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

دھرمیندر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک صوفیانہ روپ میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے ،  جس میں وہ میرون رنگ کا جبہ اور سفید دستار پہنے ہوئے ہیں اور ان کی دراز سفید داڑھی بھی ہے۔

تصویر کے ساتھ درج کیپش میں دھرمیندر نے لکھا ہے کہ

دوستو! میں فلم تاج میں صوفی بزرگ سلیم چشتی کا کردار ادار کررہا ہوں ، اگرچہ یہ ایک چھوٹا کردار ہے لیکن اہم ہے ۔ مجھے آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

انسٹا گرام پوسٹ پر جہاں دھرمیندر کے اس روپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر صارفین نے پسند کیا ہے ۔

دھرمیندر نے شروع میں اپنی پوسٹ میں ’ سالم چشتی ‘ لکھا تھا تاہم بعدازاں کسی صارف کی جانب سے توجہ دلانے کے نتیجے میں ’’ سلیم ‘‘ لکھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ گزرے ہیں ۔ مغل بادشاہ اکبر اور جہانگیر ان سے خصوصی عقیدت رکھتے تھے۔ انھوں نے اپنے بیٹے شہزادہ سلیم کا نام ان بزرگ ہی کے نام پر رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟