بجلی بل: آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے: نگراں وزیر اطلاعات

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا، رواں ماہ آنے والے بجلی بلوں کے ذمہ دار نہیں مگر اس کے باوجود اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو کیا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ بجلی کے زیادہ بلوں پر عوام کا غصہ جائز ہے لیکن احتجاج کے بجائے ہمیں اس مسئلے کے حل کی طرف آنا چاہیے، ہمیں پُرامن اور پرتشدد احتجاج کے فرق کو سمجھنا ہوگا۔ عوام ڈسکوز کے ملازمین پر تشدد کرنے کے بجائے اس مسئلے کے حل کی طرف آئیں۔ اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے، ہم ذمہ دار آئینی نگران حکومت ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اس مسئلے کا نوٹس نہ لیں، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، امید ہے عوام کو ریلیف ملے گا۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے 2 روز پہلے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا، آج بھی بجلی کے بلوں کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کیا۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا کو بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجوہات سے بھی لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے، ملک میں پہلے ہی سیاسی درجہ حرارت زیادہ ہے، ہم اسے کم کرنا چاہتے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ہم نے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں حکومت کی مدت کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت انتخابات کے حوالے سے پورا نظام الاوقات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر پُرامن، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ