فلوریڈا میں نایاب سفید نسل کے گینڈے کی پیدائش

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کے سفاری پارک میں نایاب سفید گینڈے کے 40 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فلوریڈا کے ڈرائیو تھرو سفاری پارک کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہاں ان کے پارک میں نایاب سفید گینڈے کی نسل کے 40 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جنوبی نسل کے سفید گینڈے کی پیدائش 19 اگست کو ہوئی۔

سفاری پارک کے حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نئے پیدا ہونے والے گینڈے کا نام ’الیسا‘ رکھا گیا ہے جو اس مرکز میں پیدا ہونے والا 40 واں گینڈا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نایاب نسل کے سفید گینڈے کی پیدائش نہ صرف ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ جنوبی سفید گینڈوں کی طویل المدتی بقا اور تحفظ میں بھی مزید مدد ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’الیسا‘ اور اس کی ماں ’انا‘ کو فی الحال سفاری پارک میں ہی رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!