ایشیا کپ 2023: افغانستان کا ایشیا کپ میں سفر تمام، سری لنکا نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2023 کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آخری کوالیفائر میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کو کوالیفائر مرحلے میں پہنچنے کے لیے سری لنکا سے یہ میچ 37.1 اوورز میں جیتنا تھا جس کے لیے افغان بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا مگر پھر بھی ناکام رہے۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کی جانب سے محمد نبی 65، حشمت اللہ شاہدی 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ رحمت شاہ 45، راشد خان 27، نجیب اللہ زردان 23، کریم جنت اور گلبدین نائب نے 22، 22 رنز اسکور کیے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان نے کہاکہ ہم زیادہ اسکور بنا کر افغانستان کو پریشر میں لائیں گے۔

اس موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکن اسکواڈ

داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، دونتھ ویلالج، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp