عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ بار کونسل نے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں وزارت قانون، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو خلاف آئین قرار دے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل کو صدارتی حمایت حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کیے: عارف علوی

عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ آور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کے کیسز سول عدالتوں کو بھیجے جائیں۔

آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کرنے سے روکے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست بیرسٹر صلاح الدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم