انتخابات 90روز کے اندر کرائے جائیں، وکلا کنونشن کا اعلامیہ

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن  کے زیرِ اہتمام آل پاکستان وکلا کنونشن نے ملک میں 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن ( ایس سی بی اے پی) کے زیرانتظام وکلا کنونشن کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقوق کے لیے کھڑے ہیں۔ عام انتخابات کا انعقاد آئین کے تحت 90 روز میں کروایا جائے۔

ادارے آئین کے تحت انتخابات کے انعقاد سے گریزاں ہیں

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’ ملک بھر کے وکلا آئین کا دفاع اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، پاکستان اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ادارے آئین کے تحت انتخابات کے انعقاد سے گریزاں ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، وکلا برادری کو جبری گمشدگیوں پر شدید تحفظات ہیں۔‘

آئین کے مطابق کوئی نگران سیٹ اپ 90 دن سے زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتا

وکلا نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن 90 دنوں میں عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، کوئی نگران سیٹ اپ 90 دن سے زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکتا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتیں غیر آئینی ہیں۔‘

CamScanner 09-07-2023 12.15 by Iqbal Anjum on Scribd

سیکیورٹی ادارے آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

وکلا نے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان سے آئینی ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، عام شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل آئین میں دی گئی آزادی کی ضمانتوں کے خلاف ہے، حکومت یا کوئی ادارہ کسی جج کو دباؤ میں لا کر اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں لے سکتا، جو ایسا کریں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔

سپریم کورٹ بار نے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالہ کیا اور کہا کہ فوج کی حراست میں موجود عام شہریوں کو سول عدالتوں کی تحویل میں دیا جائے، خواتین کارکنوں کو ہراساں کرنا اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں‘۔

وکلا نے بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورت حال کے تناظر میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مکالمے کے لیے بھی دعوت دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیے کی تائید کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیجانب سے وکلاء کنونشن کے اعلامیے کی مکمل تائید و توثیق کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نوّے روز کی آئینی مدّت میں عام انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کی بھی مکمل حمایت کر تی ہے۔

ترجمان کے مطابق دستور کی بالادستی کے لیے بےمثال اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت مؤثر آواز بلند کرنے پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی، بنیادی انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے طبقات اور سول سوسائٹی بھی قدم آگے بڑھائیں اور ملک کو لاقانونیت کے جہنم میں جھونکنے کی ریاستی کوششوں کی مزاحمت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

نئے صوبے کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت کی شرط ختم ہو سکتی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟