جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے، ندا یاسر کا صارفین کو جواب

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شعیب اختر کے پوچھے گئے سوال کہ پاکستان نے 1992ء کا ورلڈ کپ کب جیتا، سوال کا غلط جواب دینے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو ندا یاسر نے جواب دیدیا۔

صارفین کی ٹرولنگ کا سامنا کرنے والی ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش اور شادی کی تاریخ اوربہت کچھ بھول جاتے ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنسیں لیکن اللہ جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے اپنے پروگرام میں ندا یاسر سے سوال کیا کہ پاکستان 1992ء کا ورلڈ کپ کب یعنی کس سال جیتا تھا؟

شعیب اختر کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ سوال سن کر ندا تھوڑا سا سوچ میں پڑیں اور پھر پروگرام میں شریک شائستہ لودھی کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا 2006ء میں جیتا تھا؟

اس کے بعد شعیب اختر نے سوال پوچھا کہ پاکستان 2009ء کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ ندا یاسر نے جواب دیا 1992ء میں، جس پر پروگرام میں شریک شائستہ لودھی نے کہا کہ سوال تو سنو۔

ندا یاسر کے ان جوابات سے سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر پر خوب تنقید کہ اور ان کی ٹرولنگ شروع کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp