زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید پر فرد جرم 2 مارچ کو عائد ہوگی

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر  اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق کیس میں عدالت نے  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 2مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی ، اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف چالان پیش کردیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے خلاف  اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کردی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں ،میرا اختیار نہیں ہے ،  جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے  2مارچ کی تاریخ مقرر کردی ۔

دوران سماعت شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے ، پندرہ مارچ کی تاریخ دے دیں ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں  ،    چالان آگیا ہے ،لمبی تاریخ نہیں دے سکتے ، عدالت ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے ۔

لگتا ہے دوبارہ سسرال جانا پڑے گا: شیخ رشید

عدالت میں پیشی کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ جیسے یہ چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے دوبارہ سسرال جانا پڑے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ ترکیہ کا بھیجا گیا امدادی سامان دوبارہ اسے بھیج دیا ،انہوں نے یہاں مجھے دھکے سے گرایا،16 بار وزیر رہنے والے کو دھکے پڑ رہے ہیں ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ انہوں نے مجھے قید تنہائی میں رکھا،میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، یہ شیخ رشید کو نہیں جانتے ،ان کاکہناتھا کہ یہ الیکشن سے بھاگ چکے ہیں ، انہوں نے طے کر لیا ہے کہ مرکز اور صوبے کے الیکشن اکٹھے کرائیں گے، اب صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو ختم کرو، جیسے یہ چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے دوبارہ سسرال جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، پاکستانی سیاستدانوں میں سب سے زیادہ جیل میں نے کاٹی ہے ، اکیلا نکلوں گا اور ان کو نیست ونابود کردوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک